پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستانی دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کیلئے تمام کوششوں کی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا،

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، دورانِ گفتگو دونوں رہنماؤں نے جاری پیشرفت کے پیشِ نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *