پاکستان

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز 160عازمین کو لیکر روانہ

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی۔ اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز …

Read More »

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد، پشاور، سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل …

Read More »

وزیراعظم کی ترکیہ میں عالمی رہنماؤں سے اہم اور بامقصد ملاقاتیں ہوئیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی رجب طیب اردوان سے بہترین ملاقات ہوئی جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں بامقصد تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا پلیٹ فارم ایک …

Read More »

وزیرِ اعظم سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہءِ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے انطالیہ، ترکیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ پرائم منسٹر آفس (میڈیا ونگ)سے جاری بیان کے مطابقانطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک (Ambassador Tolga (Bermek , سفیر نیلوفر کیگسیز ( Nilufer Kaygisiz) , ممبر ترکیہ پارلیمنٹ برہان قایاترک …

Read More »

مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا، ایئر چیف مارشل

کاکول (پاکستان امیج)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان …

Read More »

یکم ذوالقعدہ 19 اپریل کو ہو گی ، سپارکو کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔ سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہو گا،18 اپریل کی شام ملک بھر میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ سپارکو کے مطابق پاکستان …

Read More »

امریکا ایران جنگ! ڈیڑھ ماہ میں پاکستانی عوام سے 180 ارب روپے سے زائد کی پٹرولیم لیوی وصول کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (پاکستان امیج) امریکا ایران جنگ کے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حکومت نے عوام سے 180 ارب روپے سے زائد پٹرولیم لیوی وصول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی وصولی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان …

Read More »

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی جیل میں ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت …

Read More »

پاور سیکٹر ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کےمفت یونٹس کی سہولت ختم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ …

Read More »

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں! الیکٹرک بائیکس ملے گے وہ بھی آسان اقساط میں

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک خوش آئند اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی الیکٹرک بائیک پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس سکیم کے ذریعے ملازمین کو آسان قسطوں میں برقی بائیکس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر ایک اہم اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس …

Read More »