یکم ذوالقعدہ 19 اپریل کو ہو گی ، سپارکو کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔

سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہو گا،18 اپریل کی شام ملک بھر میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *