پاکستان

ایران کو دھمکیوں سے نہیں جھکایا جا سکتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکیوں یا دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکہ بندی جاری رکھنا اور ایران …

Read More »

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی (پاکستان امیج)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 3293 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوانئٹس کی سطح پر بند …

Read More »

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں (پاکستان امیج)بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رنگ کا …

Read More »

لکی مروت میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید

پشاور(پاکستان امیج)ضلع لکی مروت میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن اخوندان کے جنگلات سول کیمپ میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تاہم دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ آپریشنل ایریا بنوں کے ساتھ …

Read More »

ایران امریکا مذاکرات اسلام آباد میں؟ الجزیرہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے وقت بھی بتا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعوے کے ساتھ رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے جس کے پیش نظر متعلقہ حکام نے مذاکرات کی میز سجانے کی تیاریاں تیز کردیں۔ اگرچہ بیانات میں سختی برقرار ہے، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے امکانات اب بھی مضبوط …

Read More »

کراچی اور بلوچستان کے اطراف میں زلزلے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی (پاکستان امیج) کراچی اور بلوچستان میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوف وہراس کا شکار زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا کس کے جھٹکے 2بج کر13منٹ پرمحسوس کیے گئے۔ اِسی طرح زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ،زلزلےکامرکزملیرسے24کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔ دوسری جانب بلوچستان کے …

Read More »

حیدرآباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے پر اہم پیشرفت، وزیراعلیٰ سندھ کی فوری ہدایات

کراچی (پاکستان امیج)سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت حیدرآباد کے پانی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں …

Read More »

کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، سعدیہ جاوید

کراچی (پاکستان امیج)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ منعم ظفر کی میڈیا ٹاک سراسر جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جماعت …

Read More »

اسلام آباد اور راولپنڈی کی جامعات میں کلاسز آن لائن ہوں گی، امتحانات ملتوی

راولپنڈی/ اسلام آباد(پاکستان امیج)سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کے پیشِ نظر جڑواں شہروں کی مختلف جامعات نے تدریسی و انتظامی سرگرمیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، جبکہ 20 اور 21 اپریل کو ہونے والے مڈ …

Read More »

دیر لوئر؛ ہوم ورک نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر تشدد، دونوں بازو توڑ ڈالے

لوئر دیر(پاکستان امیج)صدیقہ بانڈہ عشیرئی درہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طالب علم پر تشدد کرکے استاد نے دونوں بازو توڑ ڈالے۔ ٹیچر کے تشدد سے طالب علم کے دونوں بازوں فریکچر ہوئے جس پر پلاستر چڑھا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔

Read More »