پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز 160عازمین کو لیکر روانہ

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی۔

اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے۔

ادھر سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *