پاکستان

پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات، 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید، مزید سہولتوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج )لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے مختصر مدت میں 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ہمت …

Read More »

سولر صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان، جانئے تفصیلات

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے سولر صارفین کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 25 کلو واٹ تک کے سسٹم نصب کرنے والے صارفین کے لیے لائسنس فیس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ پاور ڈویژن نے اس حوالے سے نیپرا کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے جس میں لائسنس فیس کی شرط ختم …

Read More »

کیا بارش ہوگی؟ ملک بھر میں موسم کیسا ہونے والا ہے؟ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ کئی دنوں تک موسم گرم اور خشک رہے گا اور دن بھر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ جس کے باعث شہری علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ …

Read More »

سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ، 27اپریل2026 کو فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی (پاکستان امیج)سونا سستا ہونے کا چند روز تک جاری رہنے والا رجحان تھم گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل 5روز کمی کے بعد ہفتے کو اچانک اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار کی سطح پر آگئی۔سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے …

Read More »

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کیس کی مزید …

Read More »

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، آج پھر مہنگا ہوگیا

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 716ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی …

Read More »

انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

راولپنڈی (پاکستان امیج)انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔ پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ …

Read More »

اسٹیٹ بینک شرحِ سود کے تعین کے لیے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی(پاکستان امیج)اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرحِ سود کے تعین کے لیے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے بنیادی شرح سود کا تعین …

Read More »

اسلام آباد نائب وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود متعدد علاقوں کے راستے بدستور بند

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے باضابطہ اعلان کے باوجود اولڈ ایئرپورٹ روڈ کی گلیاں بدستور بند ہیں۔ ایران اور امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر گزشتہ 8 روز سے گلیاں بند تھیں جس کے سبب اسکولز دفاتر جانے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا۔ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ …

Read More »

نظریاتی کونسل کے رائے دینے کے اختیار سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سوال پر کہ نظریاتی کونسل کو کس حد تک رائے دینے کا اختیار ہے ؟فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوران سماعت درخواست گزار ڈاکٹر اسلم خاکی نے استفسار کیا کہ کیا فیصلہ آج ہی سنا دیں گے ؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فیصلہ …

Read More »