انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

راولپنڈی (پاکستان امیج)انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔

پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے،زلول خیل انگور اڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے۔

اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعےکی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سولر صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان، جانئے تفصیلات

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے سولر صارفین کے لیے ایک اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email