کراچی(پاکستان امیج)اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرحِ سود کے تعین کے لیے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے دوران آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا، جس پر کاروباری اور مالیاتی حلقوں کی گہری نظر مرکوز ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔
Pakistan Image