پاکستان

صدر مملکت نے پی آئی اے کنورژن ریپیل بل 2026ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے. اس منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔ ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل …

Read More »

وزیر داخلہ کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی

پشاور(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی فردا فردا زخمی اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے …

Read More »

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جون 2026وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر …

Read More »

وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اپنا گھر اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے …

Read More »

مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا، وزیر خزانہ اکنامک سروے پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے کے اہم نکات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکنامک سروے صرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ گزشتہ سال کی معاشی کہانی بھی بیان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال اقتصادی غیر یقینی صورتحال، سیلاب اور ریسکیو و ریلیف کی کوششوں کے چیلنجز کا سامنا رہا، جبکہ …

Read More »

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ چند دنوں میں 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور چند دنوں کے دوران سونا مجموعی طور پر تقریباً 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔ عالمی سطح پر گولڈ کے ذخائر کی فروخت برقرار رہنے اور رسد کی نسبت طلب میں کمی سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی …

Read More »

مظفر آباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا

مظفر اآباد(پاکستان امیج)مظفرآباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو گزشتہ روز پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی جس میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری …

Read More »

آج سے 15 جون تک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 سے 15 جون تک بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کےخدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بارشوں کے باعث مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونےکا …

Read More »

حج 2027 کی تیاریاں شروع، رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی مدت معیاد بھی جاری

کراچی(پاکستان امیج) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آ ہنگی کی جانب سے حج 2027 کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے خواہش مند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگااور سعودی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ …

Read More »

ازدواجی استحصال سے متعلق قانون سازی کی ضرورت، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کا بڑا فیصلہ، بیوی کو قرض کے بدلے دوسرے مرد کے پاس بھیجنے والے ملزم شوہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے، طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اورشریک ملزم کی ضمانت پر …

Read More »