وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اپنا گھر اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے، اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے تو اپنے گھر کے زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے اور بینکوں کو اپنا گھر اسکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لیے اسٹریٹیجک روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سونے کی قیمت بار بار گرنے کے باوجود آسمان پر، 15 جون 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت بار بار گرنے کے باوجود آسمان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email