وزیر داخلہ کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی

پشاور(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی فردا فردا زخمی اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے اہلکاروں کے علاج معالجے کے بارے ڈاکٹرز سے اپ ڈیٹس لیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، آپ قوم کے ہیرو ہیں، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گاڑا بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا بجٹ کے خلاف شاہراہ دستور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email