پاکستان

اٹک یا اڈیالہ، عمران خان کون سے جیل میں رہنے کے خواہشمند ہیں، خود ہی بتا دیا

اٹک (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اب اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، اڈیالہ منتقل نہیں ہونا چاہتا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے وکلا سے کہوں گا اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست واپس لے لیں۔ انہوں نے یہ بیان عدالت …

Read More »

چیئرمین نے کہاجس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ، لطیف کھوسہ

اٹک (پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ چیئرمین نے کہاہے جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کا جواز نہیں بنتا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے …

Read More »

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ریٹ میں کمی

کراچی (پاکستان امیج) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں امریکی کرنسی کے گرنے کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گر گئی، ایک روپیہ کمی کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

Read More »

مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فیصل آباد(پاکستان امیج) تاندلیانوالہ میں ستیانہ روڈ پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر تاندلیانوالہ کی طرف جبکہ وین فیصل آباد جارہی تھی، ویگن میں مسافروں کے ساتھ پولیس ملازمین لوئر کلاس کورس کے لیے جارہے تھے۔ جاں بحق افراد میں پولیس کانسٹیبل محمد جمیل، …

Read More »

چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

اسلام آباد(پاکستان امیج)اٹک جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں منتقل ہونے سے منع کردیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی …

Read More »

لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، ہائیکورٹ برہم

راولپنڈی(پاکستان امیج)لال حویلی کو سیل اور رجسٹری منسوخ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر سخت اظہار …

Read More »

نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کا اظہار مذمت

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان نے نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نفرت انگیز اور اسلامو فوبک کارروائیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ اکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے …

Read More »

الیکشن کے قریب بہت سے لوگ جیل کے اندر اور بہت سے ملک کے باہر ہونگے، منظور وسان

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب دمادم مست قلندر ہوگا، بہت سے لوگ جیل کے اندر اور بہت سے ملک کے باہر ہوں گے۔ منظور وسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑے گی، ہمارا امپائرعوام ہے اور اسی کے ہی ووٹ …

Read More »

2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، راستے کا تعین کریں پھر …

Read More »

صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کارکنوں کو رہائی کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت کے حکم پر رہا ہونیوالی تحریک انصاف کی 4 خواتین کو رہائی کے فوری بعد کوٹ لکھپت جیل دے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Read More »