پاکستان

دیربالا میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ، حالات کشیدہ

دیر بالا(پاکستان امیج) پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے، جھڑپ چیکیاتن کے مقام پر ہوئی جس کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیربالا …

Read More »

آئی ایم ایف کی شرط پر 20 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط جون تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ لانے کی شرط پر عملدرآمد کیلیے اعلیٰ سطح پر 8 رکنی تکنیکی کمیٹی قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کی جانے والی 20 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں …

Read More »

پاکستانی شہری اب ای پاسپورٹ کتنے روپے میں بنوا سکتے ہیں ؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پاکستان امیج) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ کئی برسوں سے التوا کا شکار ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ جلد ہی اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ لگا دئیے جائیں گے۔ ای پاسپورٹس رکھنے والے مسافر ان اسمارٹ گیٹس …

Read More »

شیخ رشید ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

راولپنڈی (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی …

Read More »

خاور مانیکا نے اپنی سابق اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج ) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست دائر کی جس میں مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں۔بشریٰ بی بی کے …

Read More »

سونا سستا ہو گیا

لاہور(پاکستان امیج )ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے،سونے فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی،جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔اس …

Read More »

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداددہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ مریم اور نگزیب سمیت دیگرپر اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کیس کی سماعت کی۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ …

Read More »

بلاول بھٹو کے دوروں کے شیڈول کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج)پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ، بلاول بھٹو زرداری نے دیگر کئی علاقوں کے دورہ جات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز دوبئی سے وطن واپس پہنچ جائیں گے ، امکان ہے کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں بلال بھٹو زرداری اور …

Read More »

9 مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

بنوں(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملک شاہ محمد خان کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کررکھا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے …

Read More »

عام انتخابات، ایم کیوایم نے ن لیگ کو صاف انکار کر دیا

کراچی(پاکستان امیج) ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ …

Read More »