پاکستان

بحیرہ عرب کی مرطوب ہواؤں کے اثرات، کراچی میں بارش کی پیشگوئی

کراچی(پاکستان امیج) بحیرہ عرب سے ملک میں داخل ہونے والی مرطوب ہواؤں کے سبب کراچی میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم آج، منگل اور بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں …

Read More »

سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کیلیے وزیراعظم دوحہ روانہ، نواز شریف بھی ہمراہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موجود ہیں۔ دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی …

Read More »

امریکی ڈالر کتنے کا؟ ریال و درہم کی قیمت ہے کیا؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک ریٹس جاری کر دیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے میں خریدا جبکہ 279 روپے 15 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 375 روپے 6 پیسے کی خرید اور 378 روپے 15 پیسے کی فروخت پر دستیاب ہے جبکہ …

Read More »

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 12 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 1 ہزار 100روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز …

Read More »

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا کی خدمات بحال

اسلام آباد(پاکستان امیج) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں نادرا آفس کی خدمات 12 جولائی 2026 سے دوبارہ بحال کی جا رہی ہیں۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران …

Read More »

مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے: مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امید کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمت و حوصلہ کریں تو امید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن …

Read More »

صدر مملکت نے محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ انہیں یہ …

Read More »

جرمنی جانیوالے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں جرمنی کے ہیڈ آف قونصلرکائے روٹزبرگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کائے روٹزبرگر نےکہا کہ جرمنی آنے والے پاکستانی طلبہ بہت ذہین ہوتے ہیں، اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں اور بہترین کیرئیرز …

Read More »

کراچی میں موسم خوشگوار، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کے باعث موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغرب سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ …

Read More »

وزیراعلیٰ کی وزیرتعلیم کوہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں …

Read More »