پاکستان

مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب ، وکیل درخواستگزار کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں وکیل درخواست گزار نے دستاویزی ثبوت پیش کرنے مہلت مانگ لی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہاکہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی …

Read More »

سٹاک ایکسچینج کے بعد انٹربینک میں سے بھی اچھی خبر آگئی، ڈالر پھر سستا ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کے بعد انٹربینک سے اچھی خبر آگئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر 37پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 283روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

Read More »

احتساب عدالت نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کر لی ہے ۔نیب نے …

Read More »

سپریم کورٹ؛ مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 15دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ یاد رہے کہ سپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الٰہی کیخلاف ایف …

Read More »

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65ہزار500 پوائنٹس کی سطح دوبارہ عبور

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 976پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کی 65500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح دوبارہ عبور ہوگئی۔ کارباوری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس بڑھ کر 65694 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اجارہ سکوک اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں مالی سال معیشت …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کے سپرد

لاہور(پاکستان امیج) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست لارجر بینچ کے سپرد کردی گئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں سابق وزیراعظم اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جس میں بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ پیش ہوئے۔ …

Read More »

سپلائرز کیلیے آؤٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل کی رجسٹریشن، انٹیگریشن لازمی قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایف بی آر نے سپلائرز کیلیے آؤٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل کی رجسٹریشن، انٹیگریشن کو لازمی قرار دیدیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انٹیگریٹڈ سپلائرز کیلیے اپنے تمام آؤٹ لیٹس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ڈیکلیئر کرکے تمام آوٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم رجسٹرڈ کرکے ایف بی آر کے سسٹم …

Read More »

زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے لیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی …

Read More »

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی (پاکستان امیج)زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ …

Read More »