پاکستان

کراچی میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، دوسرا شدید زخمی

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سےایک ملزم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دونوں جاب سے فائرنگ ہوئی، ایک کار لفٹر مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان نے …

Read More »

نوک پلک سنواری جارہی ہے، 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے؟ قمر زمان کائرہ نے بتا دیا

کراچی (پاکستان امیج) 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے؟ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بتا دیا ۔ انکاکہنا ہے کہ کابینہ میں شامل ہونے کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ قمر …

Read More »

وادی نیلم میں برفباری نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ، بلتستان میں زلزلے کے باعث فائبر آپٹک کٹ گئی، رابطے منقطع

مظفر آباد (پاکستان امیج )وادی نیلم میں تیسرے روز بھی مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے، بلتستان میں زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام فائبر آپٹک کٹنے کے باعث درہم برہم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نیلم دواریاں سے تاوبت تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی …

Read More »

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

پشاور(پاکستان امیج) سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ …

Read More »

مخصوص نشستوں کا فیصلہ آخر میں کہاں جا کر حل ہوگا ۔۔۔؟ (ن) لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوگا آخر میں فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہوگا تمام سیاسی جماعتیں ”میثاق پاکستان“ یا ”میثاق معیشت“ کر کے ملک کو آگے لے کر جائیں، پی ٹی آئی قومی دھارے میں شامل ہونا …

Read More »

پاکستان میں انتخابات پر چین کا موقف بھی آگیا

بیجنگ(پاکستان امیج) چین نے عام انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز بریفنگ میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست …

Read More »

این اے 64 گجرات ، الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات سے قیصرہ الٰہی اور این اے 58 چکوال سے ایاز امیر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جبکہ این اے 64 کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قیصرہ الٰہی کی …

Read More »

تیسری شادی کے بعد تنقید کرنیوالوں کو ریحام خان نے کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے تیسری شادی کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟ روزنامہ جنگ کے مطابق ریحام خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور …

Read More »

موسم اچانک تبدیل‘ دن میں گرمی‘ رات کو خنکی، عوام کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں موسم اچانک تبدیل ‘دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور رات میں خنکی برقرار رہنے سے ناک اور گلے کے امراض بڑھ سکتے ہیں اس لئے عوام احتیاط کریں ۔ روزنامہ” جنگ” کے مطابق معروف ماہر امراض ناک کان و حلق ڈاکٹر جاوید جمالی نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے مہینوں میں عموماً …

Read More »

“یہ عہدہ ہم کسی صورت نہیں دے سکتے” ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو صاف انکار کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اور ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم آج شام چار بجے اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اجلاس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان پیپلز …

Read More »