اسلام آباد ( پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوگا آخر میں فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہوگا تمام سیاسی جماعتیں ”میثاق پاکستان“ یا ”میثاق معیشت“ کر کے ملک کو آگے لے کر جائیں، پی ٹی آئی قومی دھارے میں شامل ہونا چاہے تو اسے شامل کرنا چاہیے، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ بھی شریک تھے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image