پاکستان

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4پیسے سستا ہو کر 279روپے 25پیسے کا ہو گیا۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 279روپے 29پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read More »

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں احتجاج اور شور شرابا کیا۔ نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا،مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،سپیکر ملک احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف …

Read More »

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھا لیا

لاہور (پاکستان امیج) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے …

Read More »

آئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن پاکستان بھیجنے کا عندیہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان …

Read More »

آرمی چیف کا ضلع آواران کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں …

Read More »

پاکستان ریلوے نے مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان ریلوے نے اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرینیں نجی کمپنیوں کو دینے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بِڈنگ …

Read More »

سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا

کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے انڈسٹریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس محمود اے خان کا وفاقی وکیل سے استفسار کیاکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کہاں ہے؟جو کاپی عدالت میں پیش کی گئی وہ معاہدہ نہیں پریس …

Read More »

ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، ایک ہی روز میں قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 …

Read More »

وزارت تجارت نےرمضان المبارک میں پیاز اورکیلے کی برآمد کے حوالے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)رمضان المبارک میں پیاز اورکیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا امکان ہے، وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر رمضان کے اختتام تک ایران اور افغانستان، مڈل ایسٹ اور خلیجی ریاستوں کو کیلے اور پیاز کی ایکسپورٹ بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت تجارت نے فیصلہ رمضان میں کیلے اور پیاز کی مناسب …

Read More »

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو سندھ ، پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ 52 …

Read More »