ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، ایک ہی روز میں قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 2358 روپے اضافے سے ایک لاکھ95 ہزار 602 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ26 ڈالر اضافے سے 2174 ڈالر فی اونس ہے۔

پولیس کا چنگیز خان کے گھر چھاپہ
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *