پاکستان

قومی اسمبلی میں شرکت کا لائحہ عمل کیا ہو؟ تحریک انصاف کا پارلیمانی اجلاس طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف ںے پارلیمانی اجلاس آج ساڑھے تین بجے طلب کرلیا جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس عمر ایوب کی صدارت اپوزیشن چیمبرمیں منعقد ہو گا، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق …

Read More »

قومی اسبلی کا اجلاس آج ہوگا، سات نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سیڈ ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایازصادق کی صدارت میں آج (جمعرات کو) شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیے جانے والے سات نکاتی ایجنڈے …

Read More »

غیر معمولی مہنگائی اور شدید گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بُری خبر

اسلام آباد(پاکستان امیج)غیر معمولی مہنگائی اور شدید گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بُری خبر۔ بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا نرخ 3 روپے 33 پیسے بڑھادیا گیا ہے۔ اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کے نرخوں میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن …

Read More »

مختلف شہروں میں طوفان اور بارش، 8 افراد جاں بحق،40 کے قریب زخمی

لاہور( پاکستان امیج) لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی، طوفان اور بارش سے قہر ڈھاتی گرمی چھو منتر ہو گئی جبکہ حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر شہروں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ادھر خیبر …

Read More »

مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا

لاہور(پاکستان امیج) برائلر مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 434 روپے ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 288 روپے فی …

Read More »

بلاول بھٹو کے انتخابی نشان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے انتخابی نشان سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دائر درخواست میں بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں،بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے جمع کرائے،پاکستان …

Read More »

اسد قیصر کا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف …

Read More »

شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی،فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

اسلام آباد(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ …

Read More »

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہم نے آرڈر کو چیلنج کیا ہے، ہو سکتا …

Read More »

سندھ میں خصوصی افراد کیلیے کام کرنیوالی این جی اوز میں کتنے کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ؟ جانیے

کراچی (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز میں7 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے کے روپے کے چیک تقسیم کیے تاکہ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی خریداری کی جا سکے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکریٹری …

Read More »