پاکستان

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا اس سے پہلے کا آرڈر بیلنس نہیں تھا،آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف کیس …

Read More »

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(پاکستان امیج )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک میں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کوئی سوات میں ایک مسلمان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر زندہ جلا رہا ہے …

Read More »

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اجلاس میں اوورلوڈ نگ کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے …

Read More »

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400میگاواٹ کے قریب ہے۔ دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں لوڈ …

Read More »

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،21مئی2022کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Read More »

آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں ممبر کمیشن نے شعیب شاہین سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،شعیب شاہین نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر کے بغیر ملزم کی غیرموجودگی میں تو کارروائی نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اور چیف …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈرز زرتاج گل اسلام آبادہائیکورٹ …

Read More »

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(پاکستان امیج) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔ صوبائی وزیرجنگلات فضل حکیم خان نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔وزیرجنگلات نے کہا کہ جنگلات اور سیاحت لازم و ملزوم …

Read More »

بجٹ کے زیراثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک میں مجوزہ بجٹ کے زیراثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت بجٹ 2024-25 کے نفاذ کی مناسبت سے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ حال ہی میں مجوزہ فنانس بل 2024 میں، حکومت …

Read More »

فون ٹیپنگ کا کوئی قانون موجود نہیں، جو ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے، جسٹس بابر ستار

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے چیمبر میں سماعت کی استدعا مسترد کردی، جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیے کہ کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے بشریٰ …

Read More »