خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(پاکستان امیج) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔
صوبائی وزیرجنگلات فضل حکیم خان نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔وزیرجنگلات نے کہا کہ جنگلات اور سیاحت لازم و ملزوم ہیں اور اس کے لئے خیبر پختونخوا میں ریکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔خیال رہے کہ جنگلات کی کٹائی ہمارے ماحول کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اور یہ آب وہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *