اسلام آ باد(پاکستان امیج )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک میں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کوئی سوات میں ایک مسلمان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر زندہ جلا رہا ہے تو کبھی گوجرہ ، کبھی سرگودھا تو کبھی کراچی میں اقلیتوں سے اس طرح کے ناروا سلوک کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بحالی کے لئے انتہا پسندی کے واقعات روکے جائیں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image