پاکستان

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق قومی بچت مرکز نے 3مختلف سکیموں پر نئی شرح کےریٹ جاری کردیئے،سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کے 19فیصد مقررکردی،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح 1.34فیصد کم کرکے 17.90فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا …

Read More »

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج) انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے55 پیسے کا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں …

Read More »

سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں ، نئے اوقات کار کا اعلان بھی ہوگیا

لاہور (پاکستان امیج) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ چھٹیوں کا اطلاق 15 اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا۔ آج نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، محکمہ سکولز اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار …

Read More »

پی ایس او میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

کراچی(پاکستان امیج)پی ایس او میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ کراچی میں ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس …

Read More »

ملکی ترقی و تعمیر کیلیے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و تعمیر کے لیے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نوجوان ہمارے مستقبل کی …

Read More »

بلوچستان میں شمسی توانائی منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے اہم قدم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شمسی توانائی منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ریجنل پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ جاپان کی وزیر مملکت توشیکو آبے سمیت تمام ملکی و غیر ملکی معززین کو …

Read More »

کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا۔ میری آرمی چیف جنرل …

Read More »

ارشد ندیم والد ہ سے ملکر آبدیدہ ہو گئے

میاں چنوں(پاکستان امیج)پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم اپنے آبائی گھر پہنچنے پر والدہ کے گلے لپیٹ کر آبدیدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فخر پاکستان ارشد ندیم ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اپنے آبائی گھر پہنچ گئے، اس موقع پر ان کی والدہ نے بیٹے کے گلے میں ہار پہنا کر استقبال کیا، جہاں ارشد ندیم …

Read More »

سندھ میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں: مراد علی شاہ

کراچی (پاکستان امیج)اقلیتوں کے قومی دن پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔ انہوں …

Read More »

نوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں:خواجہ سعد رفیق

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم انکا شایان شان استقبال کریں۔ لاہور ایئرپورٹ پرنجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی ہیروز کی تکریم کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں …

Read More »