لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم انکا شایان شان استقبال کریں۔
لاہور ایئرپورٹ پرنجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی ہیروز کی تکریم کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں، ارشد کو سپورٹس پر فوکس کرنا چاہئے اور ایمبیسیڈر آف سپورٹس بننا چاہئے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کو سپورٹس کلچر کے احیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image