اسلام آباد(پاکستان امیج ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبریں روکنے کے لئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے۔ نیشنل نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پراپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کومبارکباد دیتا ہوں، اخبارات سیاسی شعوربڑھانے …
Read More »پاکستان
زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل …
Read More »لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (پاکستان امیج)مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے …
Read More »190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی
راولپنڈی(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،وکلا نے استدعا کی …
Read More »کل سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے کل بروز 26 ستمبر سے ملک کے مختلف علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ …
Read More »حکومت کا نان فائلرز پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاکستان امیج ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے …
Read More »آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس واپس نیب بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس واپس نیب بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان …
Read More »عدالت نے لندن سے چوری لگژری کار کی کراچی میں رجسٹریشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
کراچی(پاکستان امیج ) کسٹم کورٹ کراچی نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے مقدمے سے 2 ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی میں کسٹم کورٹ نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسماعیل چانڈیو اور نوید بلوانی کو بری کردیا۔ دونوں ملزمان نے بریت کی …
Read More »ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا
لاہور(پاکستان امیج) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی کے معدے سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیئر کِلپ نکال لیا۔ نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز” کے مطابق اینڈوسکوپی کا پروسیجر ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز اور نرسز کی …
Read More »سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کیوں کیا گیا ؟ وجہ جانیے
سوات (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہوئے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ “جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگلینڈ کے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا، …
Read More »
Pakistan Image