ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(پاکستان امیج) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی کے معدے سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیئر کِلپ نکال لیا۔
نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز” کے مطابق اینڈوسکوپی کا پروسیجر ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز اور نرسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیاب پروسیجر کر کے ڈاکٹرز نے ننھی بچی مومنہ فیصل کی جان بچا لی ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ والدین نو عمر بچوں کو کھیلنے کے لیے چھوٹی اور تیز دھار اشیاء ہرگز نہ دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *