پاکستان

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق، 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں یہ سروس معطل رہے گی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق میٹرو بس سروس کی انتظامیہ …

Read More »

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے چاول کی برآمدات میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن …

Read More »

ڈی چوک پر احتجاج کی کال: رہنماوں کے گھروں پر چھاپے، پی ٹی آئی قیادت روپوش

راولپنڈی (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ رات بھر مختلف رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن قیادت روپوش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنماراجہ بشارت، …

Read More »

آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26 ویں آئینی ترامیم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا، پیپلز پارٹی اور …

Read More »

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاکستان امیج ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس …

Read More »

آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد (پاکستان امیج ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کے سوال پر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اب تک آئینی ترمیم کا مسودہ ہی …

Read More »

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26 ویں آئینی ترامیم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب شریک ہیں جبکہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس …

Read More »

مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ مہاجر …

Read More »

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (پاکستان امیج) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور …

Read More »

پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقوں میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 11 افراد جاں بحق

کرم(پاکستان امیج) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقوں میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کردی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون …

Read More »