آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد (پاکستان امیج ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔
مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کے سوال پر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اب تک آئینی ترمیم کا مسودہ ہی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ جو آئینی اصلاحات لائی جا رہی ہیں وہ سیاسی ضرورتوں کو دیکھ کر لائی جا رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو وہ بھی اسی قسم کی آئینی ترمیم لاتی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی اصولی طور پر آئینی عدالت اور ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا کردار بڑھانے پر متفق ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *