صوبائی خبریں

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ژوب (پاکستان امیج )بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ …

Read More »

کوئٹہ: ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، عوام قوت خرید نہ ہونے کے باعث قیمت پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، ان کی طلب میں اضافے نے ناجائز منافع کمانے والوں کی چاندی کردی ہے، …

Read More »

بلوچستان: اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، پہلی جماعت سے 12 ویں …

Read More »

نوشہرہ کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ، 9 افراد زخمی

کوئٹہ (پاکستان امیج )نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں نو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے …

Read More »

ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس …

Read More »

سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے

کراچی(پاکستان امیج)سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے …

Read More »

بلوچستان ہائیکورٹ ؛پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،وفاقی حکومت اور محکمہ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، سماعت 2ہفتے بعد ہوگی۔ درخواست صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان بار کونسل نے …

Read More »

قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں …

Read More »

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے ، تیز رفتار پیش رفت ممکن بنائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں (IFRAP) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں …

Read More »