صوبائی خبریں

سبی اورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)سبی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز سبی سے 124کلومیٹردور شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ …

Read More »

خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پربم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

خضدار(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خضدار سے روانہ ہونے والی مسافر بس پر دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفظ کاکڑ نے خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پردھماکے …

Read More »

حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبے پر سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے ہیں، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار …

Read More »

بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے نجی ہوٹل میں فروخت ہونے کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے نجی ہوٹل میں فروخت ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وائرل ویڈیو پر ٹشو پیپرزسپلائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے،اسمبلی سیکرٹری کاکہناتھا کہ ٹشو پیپرکا ٹھیکیدار انہیں کراچی کے نجی ہوٹلز کو سپلائی کررہا تھا۔ دوسری جانب ہوٹل مالک نے …

Read More »

کوئلہ کان سے 11کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئلہ کان حادثہ میں مزدوروں تک رسائی کیلئے 4 ہزار 100 فٹ گہرائی تک کھدائی مکمل کر لی گئی، جس کے بعد 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ کان کنی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی پہاڑی علاقے میں سنگجانی کوئلہ کان حادثہ میں 11 مزدوروں …

Read More »

الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

کوئٹہ (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلیے، الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے …

Read More »

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا آغاز، ایئرپورٹ پر کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟

گوادر(پاکستان امیج)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ائیرپورٹ سے آج پہلی پرواز گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 197 گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمان کے شہر مسقط …

Read More »

دہشت گردوں کو ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ایم پی اے حاجی علی مددجتک نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشتگردوں کی جانب سےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں دہشت گردوں کو …

Read More »

دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے ناپاک سازش ہے،مینا مجید بلوچ

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و یوتھ افئیرز مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خضدار کے علاقے زہری میں عوامی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا، جس میں نادرا، مقامی حکومت کے دفتر اور لیویز تھانے کو نذر آتش کر دیا گیا یہ دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر …

Read More »

خضدارحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد بلوچستان کے امن کو خراب کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے،سنجے کمار پنجوانی

کوئٹہ(پاکستان امیج)ـپارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے بلوچستان کے علاقے زہری میں املاک پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد بلوچستان کے امن کو خراب کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا …

Read More »