بلوچستان: اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی، صوبے کے تمام سکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے سکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *