صوبائی خبریں

قلعہ عبداللّٰہ سے گزشتہ رات اغواء کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں

کاریز ( پاکستان امیج ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ سے گزشتہ رات اغواء کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں۔ لیویز حکام کے مطابق گلستان بازار سے گزشتہ رات اغواء کیے جانے والے 2 افراد کی لاشیں کاریز کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دونوں مقتولین آپس میں …

Read More »

بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ ژوب میں درج کرلیا گیا

ژوب (پاکستان امیج)بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 مسافروں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا۔ مقدمےمیں قتل اورانسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،جمعرات کو دہشت گردوں نے لورالائی اور موسیٰ خیل کےدرمیان قومی شاہراہ پرنومسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بسوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا، دہشتگردی کا نشانہ بننے …

Read More »

انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا شناخت کی بنیاد پر قتل کس انسانی حق کی جنگ ہے؟ انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل اور ہر دہشت گردی کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے نمائندہ وفد نے سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان، …

Read More »

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل شادی ہونے کا انکشاف

مظفر گڑھ(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان آصف مظفر گڑھ کے نواحی علاقے چوک قریشی کا رہائشی ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آصف کی 3ماہ قبل ہی …

Read More »

سرہ ڈاکئی واقعہ ریاست پر حملہ ہے، جواب انتہائی سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ کے علاقے سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا …

Read More »

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کی کارروائی، پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد شہید کر دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس دلخراش واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی قرار دیا ہے۔ …

Read More »

سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے

لورالائی(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والا سفاک دہشتگردی کا واقعہ صرف ایک قومی سانحہ نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت دکھ اور صدمہ لے کر آیا ہے۔ اس واقعے میں شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، جو اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے …

Read More »

پشین: 55 سالہ شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا

پشین(پاکستان امیج) تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا …

Read More »

بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے

خاران(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ مرکز خاران سے 34 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں …

Read More »

بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی30کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز26کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ …

Read More »