صوبائی خبریں

بلوچستان کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی،آج کوئی شاہراہ بند نہیں ہم نے وعدہ پورا کیا ریاست کی رٹ بحال کردی،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ مسلسل اور بامقصد مکالمہ ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس مصدقہ ثبوت موجود ہیں کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر منظم انداز میں نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کر …

Read More »

بلوچستان کے 6 ڈویژنز میں لیویز کا خاتمہ، صوبائی کابینہ نے فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(پاکستان امیج)حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے تمام چھ ڈویژنزکوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیرآباد اور قلات کے ریونیو حدود کو اے ایریا قرار دیتے ہوئے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(کابینہ سیکشن)کی جانب سے …

Read More »

بلوچستان کابینہ کا افغان جارحیت کی مذمت، غیر قانونی افغان مہاجرین کا انخلاء حتمی قرار، اہم قوانین کی منظوری

کوئٹہ(پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 19ویں اجلاس میں پاک-افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی، غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی اور صوبے میں امن و امان سمیت متعدد اہم قانون سازی اور پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر …

Read More »

افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب

کوئٹہ(پاکستان امیج)افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں …

Read More »

واضح دشمن کیخلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود سے نمٹنا مشکل ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ ( پاکستان امیج )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ واضح دشمن کیخلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود سے نمٹنا مشکل ہے۔سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔ کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے …

Read More »

ہزارہ ٹاؤن میں پانی کا بحران: بلوچستان ہائی کورٹ کا سخت ایکشن، واسا کے نجی ٹھیکے منسوخ کرنے کا حکم

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واسا، پی ایچ ای اور کیسکو حکام کی سرزنش کی ہے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھنا …

Read More »

کوئٹہ میں ٹریفک اصلاحات: ہائی کورٹ کا سینٹرل ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں پر پابندی اور الیکٹرک بسیں فوری چلانے کا حکم

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ماححولیاتی آلودگی پر اہم فیصلے جاری کرتے ہوئے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو شہر کے لیے الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا …

Read More »

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو …

Read More »

خضدار شہر کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ

خضدار(پاکستان امیج)صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور …

Read More »

کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا

کوئٹہ (پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقار کار فوری تبدیل کرکے رات کو 12بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح اور …

Read More »