کھیل

محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ

لاہور (پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر بیوروکریٹ کو پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیف آپریٹنگ افسر اگلے ہفتے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، وہ کئی ہفتوں سے پاکستان …

Read More »

لاہور قلندرز نےگلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

لاہور(پاکستان امیج)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔گلوبل سپر لیگ کا آغاز گیانا میں 26 نومبر سے ہو گا اور ڈیرن گوف 23 نومبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ڈیرن گوف کی تقرری پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا ہےکہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور …

Read More »

ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافیصلہ ہو گیا

ہانگ کانگ (پاکستان امیج )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا۔ مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی، گرین شرٹس کی جانب سے 120 رنز کا ہدف محض 5 …

Read More »

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو فی میچ کتنے پیسے ملیں گے؟ حیران کن انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار ہے،البتہ آئی سی سی شیئر کی رقم میں تھوڑا اضافہ ہوگیا، بابر اعظم اور محمد رضوان ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کریں گے، میچ فیس وغیرہ الگ ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کافی تاخیر سے پی سی بی نے گذشتہ …

Read More »

بابراعظم کا بیٹ کہاں نمائش کیلئے رکھا جائے گا؟ قومی ٹیم کے سابق کپتان کیلئے بڑا اعزاز

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس کے بعد بابر نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا۔ایم سی جی حکام کے …

Read More »

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے نام کرلیے، بھارتی فائٹرز پاکستان فائٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہال میں آئی ٹی ایف تھری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ینٹم ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے …

Read More »

فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ، شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ …

Read More »

پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے،محسن نقوی

کراچی(پاکستان امیج)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے آ رہی ہیں،پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی …

Read More »

ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا

لاہور (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے ٹور سے باہر ہونے کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فخر زمان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ …

Read More »

شان مسعود پر طنز ، پی سی بی نے رمیز راجہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (پاکستان امیج) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کے کمنٹری کے دوران تبصرے کے معاملہ پر بورڈ نے براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی نے خط کے ذریعے براڈ کاسٹرز سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا …

Read More »