ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافیصلہ ہو گیا

ہانگ کانگ (پاکستان امیج )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی، گرین شرٹس کی جانب سے 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، انکے علاوہ محمد اخلاق نے 40 جبکہ کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کوئی بھی بالر پاکستان کی ایک وکٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

قبل ازیں ہانگ کانگ سپر سکسز کے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روبن اتھاپا نے 31، کیدار جادھو 8 رنز بناسکے، بھرت چپلی نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، منوج تیواری نے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *