پاکستان

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ …

Read More »

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(پاکستان امیج) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے صوبے میں چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو واپس لینے کےلیے ہائیکورٹ کی ہدایت پر معاملے کو ای سی سی میں پیش کیا تاہم کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھا ، ای سی سی نے ملکی سطح پر …

Read More »

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ …

Read More »

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت …

Read More »

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (پاکستان امیج ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے رہنماو¿ں کے خلاف سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے …

Read More »

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان سے آئی ٹی کے شعبے کے لیے مزید افرادی قوت مانگی ہے جبکہ قطر پاکستان میں آئی ٹی پارک قائم کرنے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نے کابینہ …

Read More »

آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں، نہ یہ ایکسٹینشن ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(پاکستان امیج )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں …

Read More »

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی درخواست پر عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست ہوئی،نوازشریف کی طرف سے درخواست 63اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔ چیف ا لیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی …

Read More »

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم اور بینک ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے تحقیقی اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے گرفتار کیا۔ …

Read More »

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو خوب صورت بنانے کی مد میں اضافی فنڈ جاری کرنے سے منع کردیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دارالحکومت کو خوبصورت اور پر تشدد …

Read More »