پاکستان

پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آ باد (پاکستان امیج)پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ ” آئی این پی ” کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران چین سے تقریباً 2.1 بلین ڈالر کے شمسی پینلز درآمد کیے، زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں …

Read More »

پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ کیلئے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی

پشاور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ دنیا نیوز کے پارٹی ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہو گا، جلسے میں صرف پشاور ریجن کے ورکرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، صوابی جلسے میں عوامی قرارداد پاس کی …

Read More »

ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی ؛وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

واشنگٹن(پاکستان امیج)امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈٹرمپ کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں،دوسری بار تاریخی کامیابی پر ڈونلڈٹرمپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اپنے پیغام …

Read More »

ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(پاکستان امیج)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔ کراچی میں ہونے والے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا …

Read More »

تاجر دوست سکیم:بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی

اسلام آباد(پاکستان امیج)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست سکیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دے رہا ہے۔ ادارہ چھوٹے خوردہ فروشوں یا تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا۔ ایف بی آر اب ریٹرنز، ڈیٹا سکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے …

Read More »

امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت کم نہیں کی جا سکتی،حامد میر کا تجزیہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہو یا امریکا،میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے …

Read More »

لاہور سے سموگ کے بادل نہ چھٹے، آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار

لاہور(پاکستان امیج) بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 …

Read More »

پی ٹی آئی رہنما مبین عارف جٹ کی 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن …

Read More »

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سروسز چیف کی مدت بڑھانا سروسز کا اندرونی معاملہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون سازی کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ سروسز چیف کی مدت 3 …

Read More »

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج رات تین بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے، میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ …

Read More »