پشاور ( پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران نے ملاقات کی ہے، مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، جرگے نے معاملے کے پرامن حل …
Read More »پاکستان
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد
اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے …
Read More »سپریم کورٹ؛چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین …
Read More »صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
لاہور(پاکستان امیج) صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ شاکر اعوان نے اپنی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ صحافی شاکر اعوان نے اپنے اغوا کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شاکر اعوان کی بازیابی کا کیس زیر سماعت ہے۔ واضح رہے کہ 28 نومبر کی رات نا معلوم افراد کی جانب سے …
Read More »ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی، صوبے میں سی ٹی ڈی کے 16 اسٹیشن موجود ہیں، پراسیکیوشن کی پرفارمنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی کے پی میں …
Read More »پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا، پی ٹی آئی منظم پروپیگنڈا کرہی ہے، وزارت داخلہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ Riot control پر تعینات تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر …
Read More »وی پی این پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے ملک بھر میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج نیوز کے مطابق حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی …
Read More »جتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے : عظمیٰ بخاری
لاہور (پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہی ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟ انہوں مزید کہا کہ …
Read More »کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی
اسلام آباد (پاکستان امیج) کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے۔ پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، …
Read More »سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار
لاہور (پاکستان امیج ) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303 ریکارڈ کی گئی، کینٹ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 519 پر جا پہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 410 ریکارڈ کیا گیا، ایم ایم عالم روڈ گلبرگ …
Read More »
Pakistan Image