پاکستان

اہم بریک تھرو، بھارت کا پاکستان میں ہونے والی ’سیف گیمز‘ میں شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)بھارت نے 23 سال کے طویل سفارتی اور کِھیلوں کے وقفے کے بعد، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے 14ویں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) گیمز 2027 میں شرکت کے لیے اصولی طور پر حامی بھر لی ہے۔ 4 سے 11 اپریل تک شیڈول اس میگا ایونٹ میں بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک بھرپور حصہ لیں گے۔ پاکستان میں …

Read More »

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔ فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیا جیوتی سرکار …

Read More »

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کا آپشن بھی برقرار رکھا …

Read More »

‘میں انکی بہن کو تعلیم کیلئے آسٹریلیا لے کر گیا’، ثاقب چدھڑ کے مومنہ اور انکی بہن پر سنگین الزامات

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ نے پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات لگا دیے۔ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قانونی تنازع میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ثاقب چدھڑ نے اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال …

Read More »

کوٹری کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے ملازم جاں بحق

کوٹری (پاکستان امیج)ٹرینوں کے حادثات معمول بن گئے، صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال بردار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ حادثے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی …

Read More »

7 ستمبر:یوم تحفظِ ختم نبوتﷺ

لاہور (پاکستان امیج) اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد حضرت محمدﷺ پر ایمان لانا، آپﷺ کو آخری نبی اور رسول ماننا ضروری ہے، آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا، آپﷺ ہی آخری نبی ہیں۔ اسلام میں عقیدہ ختم نبوت اساسی اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے جو شخص اس عقیدہ کو نہیں مانتا وہ قطعاً مسلمان کہلانے کے …

Read More »

علمیہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کے دوران رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چودھری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار …

Read More »

صوبوں کے قیام کیلئے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد:(پاکستان امیج )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کیلئے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاق کی یکجہتی کے خلاف ہوگا۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی …

Read More »

سعودی ریال 75 ، اماراتی درہم 76 روپے کا! جانیں ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اوپن مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے نئے ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ 7 ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے جاری کردہ ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 278 روپے جبکہ فروخت 278.50 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 375.70 روپے میں خریدا اور 378.65 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ یورو کی خریداری …

Read More »

سونا اچانک سستا ہوگیا، بڑی وجہ سامنے آگئی

کراچی (پاکستان امیج)امریکا میں توقعات سے بہتر روزگار کے اعدادوشمار کے بعد رواں ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دباؤ کا شکار ہوگئی۔ پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,405.47 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ دسمبر …

Read More »