پاکستان

اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی

میران شاہ (پاکستان امیج)اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ میں شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، جس میں ایک شہری جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے بندوق بھی چھین کر …

Read More »

عوام کیلئے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور(پاکستان امیج)سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں 5 سے 15 کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔ 5 کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار اور 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار …

Read More »

پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ …

Read More »

چیٹ جی پی ٹی پر لوگ سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی نے فہرست جاری کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)30 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے 3 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کے حوالے سے چند دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے۔ ان اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ لوگوں کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ …

Read More »

لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا،ایک اہلکار شہید ،3 زخمی

لکی مروت(پاکستان امیج)لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں ایک اہلکار علاؤالدین شہید ہوگئے،جبکہ تین زخمی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نےزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے پولیس نے …

Read More »

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس صبح 11 بجے ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں اہم قومی و سیاسی امور پر بحث ہوگی۔

Read More »

پاکستان میں آج یورو اور پاؤنڈ کی کرنسی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں

کراچی ( پاکستان امیج ) آج یکم دسمبر کو پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں صرف ڈالر ہی نہیں بلکہ دیگر بڑی بین الاقوامی کرنسیوں نے بھی روپے کو چاروں شانے چت کر دیا ہے، جس سے مقامی تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ نے اپنی مضبوطی برقرار رکھتے ہوئے 371.22 روپے سے زائد کی سطح عبور …

Read More »

ڈالر ک وار! اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی پھر بے قابو؟

کراچی (پاکستان امیج) امریکی ڈالر نے آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں، جس سے مارکیٹ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یکم دسمبر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.07 روپے …

Read More »

پاکستان میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی اونچی اڑان، خریدار پریشان !

کراچی (پاکستان امیج ) یکم دسمبر 2025 کو کرنسی مارکیٹ میں عرب ممالک کی کرنسیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر بھیجنا تو فائدہ مند ہو گیا ہے مگر مقامی خریداروں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت …

Read More »

’بس بہت ہوا‘، کیپٹن صفدر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ یہ مطالبہ ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آیا جس میں کیپٹن صفدر یوٹیوبر تصدق اعوان کے ساتھ موجود تھے۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ مچھ …

Read More »