کراچی (پاکستان امیج) امریکی ڈالر نے آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں، جس سے مارکیٹ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یکم دسمبر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.07 روپے کی بلند سطح کو چھو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں یہ تقریباً 281.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بلوں کی ادائیگی اور بین الاقوامی دباؤ کے باعث ڈالر کی قدر میں یہ استحکام یا معمولی اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image