کراچی ( پاکستان امیج ) آج یکم دسمبر کو پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں صرف ڈالر ہی نہیں بلکہ دیگر بڑی بین الاقوامی کرنسیوں نے بھی روپے کو چاروں شانے چت کر دیا ہے، جس سے مقامی تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ نے اپنی مضبوطی برقرار رکھتے ہوئے 371.22 روپے سے زائد کی سطح عبور کر لی ہے، جبکہ یورو بھی پیچھے نہیں رہا اور اس کی قیمت 327.33 روپے کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلین اور کینیڈین ڈالر کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان ہے، جس سے مجموعی طور پر روپیہ آج دباؤ میں نظر آیا اور فوریکس مارکیٹ میں ملا جلا رجحان غالب رہا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image