پاکستان

پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھا اور واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی : اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھاہے ، پاکستان واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی بلکہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور تنازع کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم …

Read More »

خواتین کی گواہی سے متعلق سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم سماعت

اسلام آ باد(پاکستان امیج)خواتین کی گواہی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے خواتین کی گواہی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال خان …

Read More »

عالمی اور علاقائی سطح پر سونا سستا ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا2ہزار800روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔24قیراط فی تولہ سونا 5لاکھ 37ہزار162روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا2401روپے سستا ہونے پر قیمت 4لاکھ 60ہزار529روپے ہو گئی ۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا28ڈالر سستا ہو کر5144ڈالر کا ہو گیا۔

Read More »

مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں: گورنر سندھ

کراچی (پاکستان امیج) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران پر اسرائیل نے حملہ کر کے مسلمانوں کی قوت کو للکارا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے کہا تھا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ہم نے افغان بھائیوں کی بہت مدد کی مگر اب بس …

Read More »

کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟

لاہور(پاکستان امیج)سوال: میں ہر سال اپنے مال اور بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ رمضان میں ادا کرتا ہوں، اس سال میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔ میری نیت یہ ہے کہ اس رقم کو کاروبار میں لگاکر کچھ عرصہ بعد دوبارہ مکان خریدوں گا، کیا اس رقم پر زکوٰۃ …

Read More »

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں تاخیر، وزیر داخلہ ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ سیکریٹری داخلہ کو توہین کمیشن کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد …

Read More »

سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد آئینی عدالت میں متوازی اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد بھی وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلوں پر نگرانی یا اپیل سننے کا اختیار حاصل نہیں ہوا۔ عدالت نے اپنے …

Read More »

پاکستان میں پہلی بار بیواؤں اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کا ڈیجیٹل سسٹم

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں …

Read More »

وزیراعظم سے حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ …

Read More »

وزیراعظم یوتھ اسکیم کے تحت بلاسود لیپ ٹاپ فنانسنگ کا آغاز

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومتِ پاکستان نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیرِاعظم کی نوجوان کاروبار اور زرعی قرض اسکیم (PMYB&ALS) کے تحت 0 فیصد سود پر لیپ ٹاپ فنانسنگ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ، فری لانسرز اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم …

Read More »