اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھاہے ، پاکستان واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی بلکہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور تنازع کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ ہم نے پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھاہے ، پاکستان واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی بلکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے دو گھنٹوں میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا یہ بھی کوشش کی کہ یہ تنازع پھیلے نہ اور سعودی عرب کے حوالے سے بھی انہوں نے بات کی بلکہ انہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ یہ زمین آپ کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور کراچی میں جو معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کا حکم دیاہے ۔سفارتخانے دراصل اسی ملک کی حدود ہی تصور ہوتی ہے ، اس لیئے ان کا جھنڈا اس پر لگا ہوتاہے ، ہمیں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ،ہمارے لیے سبق ہے کہ ریاست کو اس سے بہت پہلے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے جبکہ مظاہرین سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کریں گے کہ آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،آپ کی حکومت آج تک پوری طرح غیر جانبدار ہے ، ہم کشیدگی میں کمی کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بھی یہی بیانیہ ہے ۔
Pakistan Image