پاکستان

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ! جانیں آج کے فی تولہ تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 10 مارچ 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق آج مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کا حامل …

Read More »

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان، فلیش فلڈ کا خطرہ

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک بارش متوقع ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی …

Read More »

اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟

لاہور(پاکستان امیج)سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم ہے ، لیکن اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہیں، بلکہ اُسے چھوڑ دیا ہے، تو ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا …

Read More »

ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟

لاہور(پاکستان امیج)سوال: ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟ جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا دو وقت کا کھانا مقرر کیا ہے۔ ہر روزے دار اپنے معیار اور مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’سو جو شخص خوش دلی کے ساتھ فدیے کی مُقرر …

Read More »

ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی جارہی ہے۔ نیلامی کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 2600 میگاہرٹز بینڈ میں 190 میگاہرٹز اسپیکٹرم …

Read More »

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

کراچی(پاکستان امیج)مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان میں توانائی کی بحران کے حل کے لیے حکومت کی حکمت عملی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان کے لیے پیٹرول کی سپلائی تیزی سے بحال ہورہی ہے۔ خلیجی ممالک سے خام تیل اور …

Read More »

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلیے معطل، انڈیکس کی بڑی چھلانگ

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جب 100 انڈیکس 9 ہزار 474 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 155 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں تیز رفتار اضافے کے باعث اپ سائیڈ 7 فیصد کی حد عبور ہونے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک گھنٹے کے لیے کاروبار …

Read More »

ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد آلودہ ہوا پاکستان پہنچ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا …

Read More »

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج) اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read More »

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جوابی کارروائیاں، فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

راولپنڈی (پاکستان امیج) افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے …

Read More »