اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے زندگی بچانے والی جدید ادویات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی منظوری میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کے متعدد اجلاسوں میں ان ادویات کی نئی قیمتوں کا تعین ایجنڈے میں شامل رہا، تاہم حتمی فیصلے میں تاخیر کے باعث ملک میں جدید اور ضروری ادویات کی فراہمی …
Read More »پاکستان
ایرانی ریال کی قیمت بڑا اضافہ مگر کھیل خطرناک! ماہرین کی وارننگ سامنے آگئی
کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں ایرانی ریال کی طلب میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں اور تیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ ایکسچینج مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً چار گنا مضبوط ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خریداروں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے کیونکہ لوگ …
Read More »وزیرِ اعظم سے جاپانی ہم منصب کا رابطہ، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آج جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم تاکائیچی نے جنگ …
Read More »سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم
کراچی(پاکستان امیج)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی سستی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی اونس سونے کی قیمت میں 16ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 730ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں …
Read More »وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد اُن کے دورے کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اس اہم دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ …
Read More »دیر لوئر، مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
لوئر دیر(پاکستان امیج)میدان نامباتی میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Read More »26 نومبر احتجاج کیس: عدالت کا ایک بار پھر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحالی کا حکم
لاہور(پاکستان امیج)راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے۔ پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے پیش …
Read More »رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
لاہور(پاکستان امیج)رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، عدالت نے …
Read More »پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 4795 پوائنٹس کی گراوٹ سے مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 62 ہزار 396 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مندی …
Read More »بنوں؛ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران اچانک دھماکا
ڈی آئی خان(پاکستان امیج)بنوں کی تحصیل ککی میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بـارود سے بھرا ڈرم ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور …
Read More »
Pakistan Image