پاکستان

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(پاکستان امیج) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ، نائلہ 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ نیپال میں واقع ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نے گزشتہ شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور …

Read More »

مبینہ آڈیو لیکس معاملہ ؛ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے میں ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ …

Read More »

راولپنڈی میں شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

راولپنڈی(پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کو سیل کر دیا گیا۔ محکمہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ الصبح آپریشن کرکے لال حویلی کے تمام یونٹس کو سیل کر دیا۔ محکمہ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں الصبح …

Read More »

کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب کی غذائی اجناس برآمد

کراچی(پاکستان امیج) شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کرلیں جنہیں بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونا تھا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اجناس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ …

Read More »

چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق رازق سنجرانی کو 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا، رازق …

Read More »

جیل میں کبھی نہیں کہا دیسی چکن چاہیے ،دال روٹی کھائی، مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہناہے کہ جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دیسی چکن چاہیے ،انہوں نے جیل کی دال روٹی کھائی ، تب سے انہیں دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس …

Read More »

شہباز شریف کی لاہور میں مریم نواز سے اہم ملاقات

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز ملاقات کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق سیکریٹری داخلہ عبداللّٰہ سنبل …

Read More »

تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بھی ڈیل کا ہی حصہ ہے، میاں صاحب نے اگر کسی کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے تو کیا اس …

Read More »

الیکشن کیلئے88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جو 88 نکات پر مشتمل ہے۔جس کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، وزراء اور عوامی عہدیداران الیکشن کمپین میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔سینیٹر اور بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلاسکیں گے، اس دوران ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔ مزید یہ کہ عدلیہ، نظریہ پاکستان …

Read More »

صوابی میں 4 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق

صوابی (پاکستان امیج) گدون کیمپ کے مقام پر 4 افراد ایک کنویں میں گرنے سےجاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں …

Read More »