پاکستان

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 11مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

پشاور(پاکستان امیج)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر ازاد کریں گے،زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

Read More »

وزیراعظم کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ مصدق ملک نے وجہ بتا دی

کراچی (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ اس کی وجہ مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بتا دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معاشی ٹیم سے متعلق فیصلہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کریں گے۔ اجلاس میں اسحاق ڈار طبیعت کی وجہ …

Read More »

فارم45 آٹھ فروری والے ہونے چاہئیں نہ کہ25 فروری والے، تحریک انصاف کے پاس کیا ہے ۔۔۔؟علی محمد خان نے بتا دیا

کراچی (پاکستان امیج) سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی پالیسی کبھی نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج بنے …

Read More »

رمضان پیکج میں کیا کیا شامل ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہم پر ہارے وزیر کی سوچ مسلط نہ کی جائے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں جس میں اعلیٰ کوالٹی کا گھی، …

Read More »

ایسی دھاندلی ہوئی کہ امریکہ بھی چیخ پڑا، اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے :شاندانہ گلزار خان

اسلام آباد (پاکستان امیج)رکن قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں جو چھینی گئی ہیں اس کے لئے ہم اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے،ایک ایک فارم45 کے پیچھے میں خود گئی ہوں۔ہم نے اسی رات فارم45 اپ لوڈ کردیئے تھے۔ایسی دھاندلی ہوئی کہ اس پر امریکہ بھی چیخ پڑا۔ انہوں نے ان …

Read More »

رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکیج تیارکرلیا ،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے،مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں قوم کیساتھ کچھ وعدے کئے تھے،اللہ کا شکر ہے وعدوں کی تکمیل کا آغاز …

Read More »

وزیراعطم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل کی ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور …

Read More »

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، 12 رکنی سعودی وفد کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا،سہولیات کا جائزہ لے گا

کراچی(پاکستان امیج )روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔ …

Read More »

مریم اورنگزیب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر

لاہور (پاکستان امیج) مریم اورنگزیب کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی معاون مقرر کر دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی بنایا جا رہا ہے، انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جا رہی ہے، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن اور عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات …

Read More »

مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر آگئی،صارفین کے دلچسپ تبصرے

ملتان (پاکستان امیج ) اپنی متنازعہ حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والے مفتی عبدالقو ی کی ایک اور نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی ایک پارٹی میں موجود ہیں اور وہ پارٹی میں موجود خواتین کے ساتھ نامناسب انداز میں دکھائی …

Read More »