پاکستان

والد سے محبت کا عالمی دن،مریم نے نوازشریف کے بارے میں کیا کہا ؟

لاہور (پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں …

Read More »

مریم نواز کا وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے گرانٹ ایک ارب روپے تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان نے ملاقات کی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وکلاء کی …

Read More »

پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پاکستان امیج )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی …

Read More »

مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا

لاہور (پاکستان امیج) ایف آئی اے( فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ) نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے ۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان …

Read More »

عید سے قبل مہنگائی کاطوفان آ گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار مزید بڑھ گئی اور ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا …

Read More »

دادو: ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم،4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،چھ زخمی

دادو (پاکستان امیج ) خیر پور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹرک کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 …

Read More »

کراچی: سمندر میں نہانے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی (پاکستان امیج )کمشنر کراچی نے 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی کااطلاق کینپ بیچ، مبارک ولیج اور سونیرہ بیچ پر 13 اگست تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس کو خلاف …

Read More »

خیبر: پولیس نے اربوں روپے کی منشیات پکڑ لی،مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد

خیبر (پاکستان امیج)خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے شاکس میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس …

Read More »

ملک میں عید پر بارش ہو گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (پاکستان امیج)ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دوسرے روز سے آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر …

Read More »

کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ، مصنوعی دانتوں سے متعلق قربانی کے …

Read More »